راجہ مہدی علی خان
راجا مہدی علی خان ایک مصنف، شاعر اور ہندی فلمی دنیا میں ایک نغمہ نگار تھے۔ وہ وزیر آباد (موجودہ پاکستان) میں 23 ستمبر 1915ء میں پیدا ہوئے۔ وہ صرف 4 سال کے تھے جب وہ والد کے سایہ عاطفت سے محروم ہوئے۔ ان کی پرورش ان کی والدہ کی جانب سے ہوئی جو ایک شاعرہ تھی۔وہ نامور صحافی اور شاعر مولانا ظفر علی خان کے بھانجے تھے۔
راجہ مہدی علی خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 ستمبر 1915ء [1] وزیر آباد ، برطانوی پنجاب |
وفات | 27 جولائی 1966ء (51 سال) ممبئی ، بھارت |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (23 ستمبر 1915–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | غنائی شاعر ، نغمہ نگار ، صحافی ، فلم اداکار ، مترجم |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | آل انڈیا ریڈیو |
IMDB پر صفحات[2] | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ملازمت اور فلمی دنیا کا رخ
ترمیمدہلی میں آل انڈیا ریڈیو میں ان کی پہلی ملازمت کے دوران راجا مہدی بھی وہیں پر برسرخدمت سعادت حسن منٹو سے واقف ہوئے۔ منٹو ہی کی ایماء پر راجا مہدی فلموں میں کام کرنے کے لیے بمبئی چلے گئے تھے۔ اداکار اور مکالمہ نگار کے طور پر ایک مختصر مدت کے بعد، مہدی کو جب فلم دو بھائی (1947 ء) کے لیے دھن لکھنے کا موقع ملا تو ان کے اصل ہنر کو ابھرنے کا موقع ملا۔ فلم میرا سندر سپنا جو بیت گیا اور یاد کروگے ایک دن ہم کو کے دو نغمے بہت ہی مقبول ہوئے۔
تقسیم ہند کے بعد فلمی دنیا کے لیے مزید کام
ترمیمتقسیم ہند کے بعد راجا مہدی علی نے ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ 1950ء میں راجا مہدی کی موسیقار مدن موہن سے ملاقات ہوئی۔ اس کے نتیجے میں آنکھیں فلم کے دھن بنائے۔ حالانکہ راجا مہدی نے کئی موسیقی کے ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کیا جن میں خاص طور پر شہید (1948ء) کے لیے غلام حیدر کے ساتھ اور ایک مسافر ایک حسینہ (1962ء) کے لیے او پی نیر ساتھ شامل ہیں۔ مگرسب سے بہترین ساجھے داری مہدی کی مدن موہن کے ساتھ تھی۔ دونوں نے مل کر سے مدہوش (1950ء)، اَن پَڑھ (1962ء)، آپ کی پرچھائیاں (1964ء)، وہ کون تھی (1964ء)، دلہن ایک رات کی (1966ء) اور میرا سایہ (1966ء) جیسی فلموں کے لیے کچھ یادگار موسیقی تخلیق کی۔
فلمی دنیا سے رخصت
ترمیمراجا مہدی علی خان فلموں سے جڑے کاموں سے پیچھے ہٹ گئے تھے لیکن اردو مطبوعات میں نظموں اورافسانے لکھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
تصانیف
ترمیمان کی شخصیت پر کتاب لکھی جا چکی ہے، راجا مہدی علی خان کی ادبی خدمات، انھوں نے متعد کتب لکھیں،
- راجکماری چمپا
- مضراب
- ملکاؤں کے رومان
- چاند کا گناہ
- کملا (ترجمہ) نثریات راجا مہدی خان
- بونوں کا قلعہ
- انداز بیاں اور
انتقال
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.rekhta.org/authors/raja-mehdi-ali-khan-1
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/366d77b1-b920-4a2a-aa35-fe9be5126cde — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
- ↑ "Raja Mehdi Ali Khan - Lyricist, Actor | MySwar"۔ مورخہ 2014-12-02 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-10