مندرجات کا رخ کریں

سکھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 01:00، 15 فروری 2024ء از Tahir697 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ربط ساز کی مدد سے محمد بن قاسم کا ربط شامل کیا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
سکھر
 

تاریخ تاسیس 1862  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت برائے
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 27°41′58″N 68°52′02″E / 27.699522222222°N 68.867286111111°E / 27.699522222222; 68.867286111111   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 5165 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 67 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 499900 (2017)  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
فون کوڈ 071  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 1164408  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

سکھر پاکستان کے صوبہ سندھ کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے جو ضلع سکھر میں دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ سکھر عربی زبان کے لفظ سقر سے نکلا ہے جس کا مطلب سخت یا شدید کے ہیں۔ 10 ویں صدی عیسوی میں عربوں یعنی محمد بن قاسم کے لشکر نے سندھ فتح کیا تو سکھر میں انھوں نے شدید گرم و سرد موسم کا سامنا کیا جس پر اسے سقر کا نام دیا گیا کیونکہ سقر کا معنی عربی میں جہنم ہوتاہے اور یہی لفظ مقامی زبان میں بگڑ کر سکھر بن گیا۔ سکھر کو درياءَ ڏنو (دریا ڈنو) یا دریا کا تحفہ بھی کہا جاتا ہے۔ سکھر صوبہ سندھ کا وسطی شہر ہے۔اور سکھر میں ASIA کا سب سے بڑا پل موجود ہے

اعداد و شمار

[ترمیم]

سکھر کی آبادی اندازہ 10 لاکھ سے زيادہ ہے۔ سکھر کی 4 تحصیلوں سکھر، روہڑی، صالح پٹ اور پنو عاقل ہیں جن کا رقبہ و آبادی درج ذیل ہے۔

آبادی رقبہ تحصیل
374,178 274 سکھر
224,362 1319 روہڑی
245,187 1233 پنو عاقل
64,646 2339 صالح پٹ

سکھر شہر کا کل رقبہ 5165 مربع کلو ميٹر ہے۔ ضلع سکھر کے شمال میں گھوٹکی اور شکارپور، مغرب میں شکارپور اور خیرپور، جنوب میں خیرپور اور مشرق میں گھوٹکی واقع ہے۔

1998ء کی مردم شماری کے مطابق ضلع سکھر کی آبادی 9لاکھ 8ہزار تھی۔ 1981ء سے 1998ء تک آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.88 رہی۔

سکھر کی آبادی کی اکثریت مسلمان ہے اور ضلع کی آبادی کے 96.13 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے جبکہ دیہی علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب97.30 فیصد اور شہری علاقوں میں 95.01 فیصد ہے۔ سب سے بڑی اقلیت ہندو برادری ہے جو کل ضلع کی آبادی کا 3.18 فیصد ہیں۔ دیہی علاقوں میں ہندو 2.29 فیصد اور شہری علاقوں میں 4.04 فیصد ہیں۔ عیسائیوں کی شرح 0.51 فیصد ہے۔ ان کے علاوہ قادیانی و دیگر اقلیتیں بھی موجود ہیں۔

1998ء کی مردم شماری کے مطابق ضلع کی اکثریت کی مادری زبان سندھی ہے جبکہ دوسری بڑی زبان اردو ہے۔ ضلع کی کل آبادی کے 74.07 فیصد افراد سندھی بولتے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں 92.01 فیصد اور شہری علاقوں میں 56.74 فیصد افراد کی مادری زبان سندھی ہے۔ ضلع کی کل آبادی کا 13.82 فیصد اردو بولتا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ تناسب صرف 1.71 فیصد ہے۔ شہری علاقوں کی 25.53 فیصد آبادی اردو بولتی ہے۔ ان کے علاوہ 6.63 فیصد افراد پنجابی، 1.53 فیصد افراد پشتو، 1.47 فیصد افراد بلوچی، 0.99 فیصد افراد سرائیکی اور 1.49فیصد افراد دیگر زبانیں بولتے ہیں۔

سکھر کا شرح خواندگی 46.62 فیصد ہے۔ جن میں مردوں کا تناسب 59.83 فیصد اور عورتوں کا 31.22 فیصد ہے۔ ت

آبی ذخائر

[ترمیم]

فائل:Sukkur barrage.jpg دريا ئے سندھ سکھر کے شمال مغربی حصے ميں بہتا ہے۔ یہ سکھر اور روہڑی کے شہروں کے درمیان میں سے گذرتا ہے جہاں سکھر بیراج قائم ہے۔ دریا کے وسط میں بکھر کا جزیرہ بھی ہے۔

موسم

[ترمیم]

سكهر کا موسم خشک اور گرم لیکن کافی ھوادار ہے۔ گرم موسم اپريل سے شروع ہوکر اکتوبر تک جاری رہتا ہے۔ موسم گرما میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جبکہ موسم سرما میں درجہ حرارت 9 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان میں رہتا ہے۔

0.59 سے 25.62 ملی میٹر سالانہ بارش ہوتی ہے۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر تقریباً 88 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔

نباتات

[ترمیم]

ضلع کی نباتات کا زيادہ تر حصہ جڑی بوٹيوں پر مشتمل ہے جو صوبے بھر ميں بھی عام ہیں۔ ضلع کے پودوں ميں کچھ نقوش ھيں جو يہاں کہ خشک موسم اور سيم اور تھور سے آلودہ مٹی کے آئينہ دار ہيں۔ يہاں پر گھاس پھونس اور درختوں کے علاوہ دیگر پودوں کی کمی ہے۔ ان پودوں ميں "سار" اہم ہے جو دريا کے ساتھ اور نہروں سے نکلنے والی شاخوں کے اطراف کثرت سے پايا جاتا ہے۔ درختوں میں نيم اور بيد مشک بھی پائے جاتے ہيں۔ ’اک’ بھی ايسا پودا ہے جو نسبتاَ کم زرخيز مٹی ميں اگتا ہے۔

جنگلی حیات

[ترمیم]

کچھ عرصہ پہلے تک سکھر جنگلی حيات سے بھرا پڑا تھا۔ خصوصا پرانے مقبرے اور پہاڑی غار چمگادڑوں کی آماجگاہيں تھیں۔ آبادی میں اضافے اور پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ جنگلی حيات بالکل معدوم ہو گئی ہيں۔ گيدڑ بھی يہاں پر خاصی تعداد ميں ہیں جبکہ لگڑ بھگڑ شاذونادر ہی نظر آتے ہيں۔ ان کے علاوہ لومڑياں، نیولے، چھوٹے ہرن اور خرگوش بھی پائے جاتے ہیں۔

پرندوں ميں پائريج جنگلی علاقوں میں عام پایا جاتا ہے جبکہ سارس اور کونجیں گندم کے کھیتوں میں عام نظر آتے ہیں۔

زراعت

[ترمیم]

سکھر کی معیشت کا تمام تر انحصار زراعت پر اور زراعت کا تمام تر انحصار دریائے سندھ اور اس سے نکلنے والی نہروں پر ہے۔ دریائے سندھ سکھر سے گذرنے والے واحد دریا ہے

ضلع میں کاشت کی جانے والی خريف کی اہم فصلوں ميں چاول، باجرہ، کپاس اور مونگ شامل ھيں۔ ربيع کے موسم ميں گندم، چنے، مٹر وغیرہ اگائے جاتے ہیں۔

مویشی

[ترمیم]

اچھی نسل والی بھينسيں، گائيں ضلع بھر ميں موجود ہیں۔ پنوعاقل گھوڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ 1996ء کے مطابق ضلع میں ایک لاکھ 70 ہزار 517 بھینسیں، 56 ہزار 218 بھیڑیں، 2 لاکھ 72 ہزار 172 بکریاں، 6 ہزار 781 اونٹ، 4 ہزار 541 گھوڑے، 690 گدھے، 15 ہزار 482 خچر اور 4 لاکھ 17 ہزار 662 پالتو جانور ہیں۔

صنعت و حرفت

[ترمیم]

سکھر کی بڑی صنعتوں ميں کپاس کی صنعت، سيمنٹ، چمڑا، تمباکو، سگريٹ، رنگ، دوائيں، زرعی اوزار، نلکوں و تالوں کی صنعت، چينی، بسکٹ وغيرہ قابل ذکر ہیں۔

دوسری چھوٹی صنعتوں ميں دهاگہ برتن اور دیگر صنعتیں شامل ہیں۔ صنعتوں کی زیادہ تعداد تحصیل سكهر ميں ہے جبکہ سیمنٹ فيکٹری پنو عاقل ميں ہے۔ ان کے علاوہ چھوٹی صنعتيں ضلع کے مختلف علاقوں ميں ہیں جن میں پرنٹنگ، کشتی سازی، مچھلی کی ڈور اور پلاسٹک وغیرہ شامل ہیں۔

معدنیات

[ترمیم]

ضلع سکھر معدنيات کی دولت سے مالامال نہيں۔ نمک اور پتھر يہاں پائی جانے والی دو معدنيات ہیں۔ سکھر اور روہڑی ميں پتھر کی بھٹياں ھيں ان سے حاصل ہونے والا پتھر سڑکوں کی تعمير ميں استعمال ہوتا ہے۔

تجارت

[ترمیم]

سکھر شہر صوبہ سندھ کے اہم تجارتی مراکز ميں سے ايک ہے۔ یہاں کی اہم تجارتي اشيا ميں آٹا، سيمنٹ ،تمباکو ،سگريٹ، ادویات، زرعي اوزار، چمڑے کی اشيا، کپڑاوغیرہ شامل ہیں۔ سکھر بلوچستان اور افغانستان کے خشک میوہ جات کے لیے تجارتی مرکز مانا جاتا ہے۔ سکھر شہر بسکٹ اور اچار کے لیے بھی مشہور ہے۔

ذرائع آمدورفت

[ترمیم]

آمدورفت ميں سڑکیں اور ريل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سکھر شہر بذریعہ کراچی تا پشاور قومی شاہراہ کے راستے پر ہے اور اسی کے ذریعے یہ ملک کے دیگر شہروں سے جڑا ہوا ہے۔ سکھر سے کوئٹہ جانے کے لیے جیکب آباد کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔

ضلع کی معروف شاہراہوں میں

سکھر ايئرپورٹ

  1. روھڑی - شادی شہيد
  2. روھڑی -اروڑ - صالح پٹ
  3. منڈو ديرو-سنگرار
  4. روھڑی - ٹگھاٹی
  5. سنگرار- ٹھکراٹھہ
  6. اروڑ-ہماری
  7. سلطان پور- ٹھکراٹھہ
  8. صلحانی- سلطان پور
  9. سيدڑا-لطف علی جاگيرانی
  10. آرائيں-فاراش
  11. سيدڑا- حمرلوئی
  12. ترمونھی- گھارو گوٹھ

ضلع کی سڑکوں کی کل لمبائی 523.71 کلومیٹر ہے۔ جبکہ کچی سڑکوں کی لمبائی630.07 کلومیٹر ہے۔ روہڑی ریلوے جنکشن ہے جو کراچی-پشاور مين ريلوے لائن پر قائم ہے۔

سکھر فضائی رابطے کے ذریعے بھی کراچی اور دیگر شہروں سے منسلک ہے۔ سکھر ميں نيا ايئرپورٹ ٹرمينل بھی تعمیر کیا گيا ہے۔ سکھر اور روہڑی کے درمیان میں دریائے سندھ میں کشتیوں اور چھوٹے بحری جہازوں کے ذریعے بھی سفر کیا جاتا ہے۔

خاص تاریخی مقامات

[ترمیم]
  1. اروڑ
  2. روہڑی
  3. بکھر
  4. سادھ بیلو
  5. لینس ڈاؤن پل
  6. ایوب پل
  7. معصوم شاھ کا مینار
  8. مکرانی مسجد بندر روڈ
  9. مسجد منزل گاہ
  10. سکھر بیراج

مزید دیکھیے

[ترمیم]

پاکستان کے شہر

فہرست گنجان شہر بلحاظ آبادی

[ترمیم]
کراچی
لاہور
فیصل آباد
Rawalpindi
گوجرانوالہ
پشاور
ملتان
حیدرآباد، سندھ
اسلام آباد
کوئٹہ
درجہ شہر آبادی
(مردم شماری 2017ء)[2][3][4]
آبادی
(1998 کی مردم شماری)[2][5][4]
تبدیلی صوبہ
1 کراچی 14,916,456 9,339,023 +59.72%  سندھ
2 لاہور 11,126,285 5,209,088 +113.59%  پنجاب، پاکستان
3 فیصل آباد 3,204,726 2,008,861 +59.53%  پنجاب، پاکستان
4 راولپنڈی 2,098,231 1,409,768 +48.84%  پنجاب، پاکستان
5 گوجرانوالہ 2,027,001 1,132,509 +78.98%  پنجاب، پاکستان
6 پشاور 1,970,042 982,816 +100.45%  خیبر پختونخوا
7 ملتان 1,871,843 1,197,384 +56.33%  پنجاب، پاکستان
8 حیدرآباد 1,734,309 1,166,894 +48.63%  سندھ
9 اسلام آباد 1,009,832 529,180 +90.83%  وفاقی دارالحکومت،اسلام آباد
10 کوئٹہ 1,001,205 565,137 +77.16%  بلوچستان
11 بہاولپور 762,111 408,395 +86.61%  پنجاب، پاکستان
12 سرگودھا 659,862 458,440 +43.94%  پنجاب، پاکستان
13 سیالکوٹ 655,852 421,502 +55.60%  پنجاب، پاکستان
14 سکھر 499,900 335,551 +48.98%  سندھ
15 لاڑکانہ 490,508 270,283 +81.48%  سندھ
16 شیخوپورہ 473,129 280,263 +68.82%  پنجاب، پاکستان
17 رحیم یار خان 420,419 233,537 +80.02%  پنجاب، پاکستان
18 جھنگ 414,131 293,366 +41.17%  پنجاب، پاکستان
19 ڈیرہ غازی خان 399,064 190,542 +109.44%  پنجاب، پاکستان
20 گجرات 390,533 251,792 +55.10%  پنجاب، پاکستان

حوالہ جات

[ترمیم]
  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ سکھر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)
  2. ^ ا ب
  3. ^ ا ب "PAKISTAN: Provinces and Major Cities"۔ PAKISTAN: Provinces and Major Cities۔ citypopulation.de۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-04
  4. "AZAD JAMMU & KASHMIR AT A GLANCE 2014" (PDF)۔ AJK at a glance 2014.pdf۔ AZAD GOVERNMENT OF THE STATE OF JAMMU & KASHMIR۔ 11 فروری 2017۔ 2020-06-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-30

مضمون میں ترمیم ابھی جاری ہے۔