مندرجات کا رخ کریں

راماین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راماین
رام اس کی بیوی سیتا اور بھائی لکشمن جنگل میں جلاوطنی کے دوران، 1780
معلومات
مذہبہندو دھرم
مصنفوالمیکی
زبانسنسکرت
آیات24,000

رامائن (سنسکرت: रामायणम्) پراچین بھارت کا ایک سنسکرت مہاکاویہ نظم ہے، جو ہندو دھرم کے دو اہم مہاکاویوں میں سے ایک ہے جسے اتہاس کے نام سے جانا جاتا ہے، دوسرا مہابھارت ہے۔ از رُوئے رواج سے مہرشی والمیکی کو اس مہاکاویہ کی ملکیت قرار دی گئی ہے اور یہ کوسل راجیہ میں ایودھیا کے راجکمار رام کے جیون کو بیان کرتا ہے۔ یہ مہاکاویہ رام کی سوتیلی ماں کیکئی کی درخواست پر، اُس کے پتا راجا دشرتھ کے واسطے جنگل میں اُس کے چودہ سالہ دیش بدری کو بیان کرتا ہے؛ اپنی بیوی سیتا اور بھائی لکشمن کے ساتھ بھارتی برصغیر کے جنگلوں میں سفر؛ لنکا کے راجا راون کے ہاتھوں سیتا کا اغوا، جس کی وجہ سے جنگ پیش ہوئی؛ اور مسرت اور دھوم دھام کے دوران سیتا کے ساتھ رام کی بالآخر ایودھیا واپسی اور تاج پوشی۔[1]

اس مہاکاویہ کو تین سو سے زائد مختلف انداز سے بیان کیا گیا ہے،[2] ۔لیکن یہ نیا تنازہ ہزاروں سال بعد 2006ء میں پیش کیا گیا جسے 2008ء میں محکمہ عظمیٰ کے منسوخ کر دیا اور آج بھی رامائن کے قلمی اپنی اصل حالت میں آسیائی اجتماع اور لندن عجائب گاہ کے پاس محفوظ ہے جو سنسکرت بھاشا میں لکھے گئے ہیں بعض میں رام کو سیتا کا بھائی اور بعض میں میاں بیوی بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ یہ کہانی بھارت کی دیگر زبانوں میں بھی بیان کی گئی جن کو عام طور پر بدھ مت، جین مت اور سیام، اندونیشیا، ملیشیا، فلپائن، لاؤس اور کامبوج میں بھی یہ مہاکاویہ چلی آتی ہے۔

کردار

[ترمیم]

رامائن کے سب سے اہم کردار رام چندر جی،لکشمن اور سیتا ہیں اس کے علاوہ راجا دشرتھ اور ان کی تینوں بیویاں کوشلیہ،سمترا اور کیکئ اور بیٹوں میں رام، لکشمن کے علاوہ شترودھن اور بھرت قابل ذکر ہیں مزید یہ کہ اس میں لنکا کا راجا راون اس کا بھائی بھبھیکن اور بہن سوپنکھا کا تذکرہ بھی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Ramacharitamanas by Swami Tulasidas"۔ ۴/۲۷/۲۰۲۰۔ اخذ شدہ بتاریخ https://www.astrojyoti.com/ramacharitamanasintro.htm 
  2. دلی یونیورسٹی میں رامائن پر نیا تنازع - BBC News اردو

آئینہ تاریخ از افضل حسین

بیرونی روابط

[ترمیم]