مندرجات کا رخ کریں

سخانۂ ائتلاف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اصطلاح term
سخانہ
ائتلاف
باطنی
سخانۂ ائتلاف
حرارت ائتلاف
باطنی حرارت ائتلاف
ائتلافی تبدیلیِ سخانہ

enthalpy
fusion
latent
enthalpy of fusion
heat of fusion
latent heat of fusion
enthalpy change of fusion

سخانۂ ائتلاف سے مراد حرارتی توانائی کی وہ مقدار ہوتی ہے جو کسی بھی مادے کے ایک مول کو ٹھوس سے مائع (یا مائع سے ٹھوس) میں بدلنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ اس کو حرارت ائتلاف بھی کہا جاتا ہے اور اس کو علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے Enthalpy of fussion کہتے ہیں۔ وہ درجۂ حرارت جس پر یہ عمل وقوع پزیر ہوتا ہے اسے نقطۂ پگھلاؤ کہا جاتا ہے۔

آسان الفاظ میں اس بات کو یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ جب کسی بھی شے کو حرارت فراہم کی جاتی ہے تو اس کے سالمات کی حرکی توانائی بڑھنے کی وجہ سے اس کا درجہ حرارت بھی بڑھتا ہے اور جب کسی شے سے حرارتی توانائی نکالی جاتی ہے تو اس کے سالمات کی حرکی توانائی بھی کم ہوتی ہے اور اس کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے۔ لیکن اس حرارت کے مہیا کرنے (یا نکالنے) کے دوران ایک مقام ایسا بھی آتا ہے کہ جب مطلوبہ تبدیلی برقرار رکھنے کے لیے اضافی حرارت کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی مقام پر وہ شے مائع سے ٹھوس (یا برعکس) تبدیل ہوتی ہے اور اسی مقام کو نقطۂ پگھلاؤ کہا جاتا ہے اور یہی اضافی حرارت وہ حرارت کی مقدار ہوتی ہے جس کو حرارت ائتلاف کہا جاتا ہے۔