مندرجات کا رخ کریں

منی لانڈرنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

منی لانڈرنگ (انگریزی:Money Laundering) ایک جرم کا نام ہے جس میں کوئی شخص غیر قانونی طور دولت لوٹ کر بیرونی ملک منتقل کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی حکمران اپنی کرسیِ اقتدار پر بیٹھنے کے بعد غلط طریقے سے ملک و قوم کی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرے، تو یہ فعل منی لانڈرنگ کے جرم کی تعریف میں آتا ہے۔دو نمبر طریقے سے کمائے گئے پیسے کو کالا پیسہ کہتے ہیں۔ ہتھیاروں کی اسمگلنگ، منشیات کی سپلائی اور دیگر سینکڑوں غیر قانونی طریقوں سے کمائے گئے کالے پیسے کو سفید میں بدلنے کا دھندا منی لانڈرنگ  کہلاتا ہے۔ وہ ناجائز پیسہ جس کی کمائی کا طریقہ کہیں ثابت نہ کیا جاسکے، اس رقم کے حصول پر پردہ ڈالنے کا طریقہ یعنی منی لانڈرنگ بھی ایک دھندا ہے۔ ایسی دولت قانون کی نظر سے چھپائی جاتی ہے، اسی لیے ٹیکس کے نظام سے بھی اوجھل رہتی ہے۔ فرضی ناموں سے بنائی گئی جعلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ظاہر کرکے بھی کالے پیسے کو سفید کیا جاتا ہے۔ چندے اور ٹرسٹ کے نام پر رقم کی منتقلی بھی منی لانڈرنگ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ منی لانڈرنگ کے سب سے مقبول طریقوں میں ہنڈی یاحوالے کے ذریعے بھاری رقم کی منتقلی ہے،جس میں بغیر کسی دستاویز کے پیسہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچادیا جاتا ہے،نہ حکومت اور نہ مالیاتی اداروں کو اس ہیر پھیر کا علم ہوتا ہے،یہ پیسہ آگے بھی جرم کی دنیا میں چلایا جا سکتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]