پاسکل
Appearance
یہ صفحہ اکائی سے متعلق ہے۔
- اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، پاسکل (ضد ابہام)
بین الاقوامی نظام اکائیات میں پاسکل (انگریزی: Pascal) ماخوذ مقدار، دباؤ کی اکائی ہے۔ ’’ایک پاسکل کسی ایک نیوٹن کی قوت کی طرف سے دیا جانے والا وہ دباؤ ہے جو ایک مربع میڑ رقبے پر پڑتا ہے۔‘‘ سلیس الفاظ میں اگر ایک مربع میٹر کے رقبے پر ایک نیوٹن کی قوت کا دباؤ پڑے تو اسے ایک پاسکل کہتے ہیں۔ اور اسے نیوٹن فی مربع میڑ (N/m^2) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کا نام فرانسیسی فلسفی اور ریاضی دان بلیز پاسکل کے نام پر رکھا گیا ہے۔