مندرجات کا رخ کریں

گوادر خودکش حملہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تاریخ20 اگست 2021ء
ہدفچینی عملہ
زخمی4

20 اگست 2021 ءکو گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو مقامی بچے جاں بحق اور ایک چینی شہری سمیت چار دیگر زخمی ہوئے۔

یہ حملہ ناگوری وارڈ کے علاقے میں زیر تعمیر ایکسپریس وے پر ہوا ، جب چینی قافلے کے تین گاڑیاں فوج اور پولیس کی نگرانی میں جا رہی تھیں۔ جب قافلہ ایسٹ بے ایکسپریس وے پر ماہی گیروں کی کالونی کے قریب پہنچا تو ایک نوجوان لڑکا باہر آیا اور گاڑیوں سے ٹکرانے کے لیے بھاگا۔ حملہ آور نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب سادہ لباس کے ایک فوجی اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کو روکا۔ زخمی چینی شہری کو گوادر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ [1] [2] [3]

یہ بھی دیکھو

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

 

  1. "2 children killed in suicide attack on vehicle carrying Chinese nationals in Gwadar"۔ 20 اگست 2021
  2. "At least two killed in suicide bombing in southwest Pakistan"
  3. "Gwadar suicide attack: Two children killed, three injured"