مندرجات کا رخ کریں

در پردہ یہودیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہسپانیہ میں مارانوس پر بنی تصویر جو عہدِ باز پرس میں یہودیوں کی عید فسح کی خفیہ تقریب لیل ہسیدر (לֵיל הַסֵּדֶר) کی نقشہ کشی کرتی ہے۔ از قلم موشیہ میمون

در پردہ یہودیت یا مخفی یہودیت (انگریزی: Crypto-Judaism) بظاہر دوسرے مذہب کی پیروی کرنا لیکن درحقیقت اندر ہی اندر یہودیت کی تقلید کرنے کا نام ہے۔ اس طرز کی یہودیت پر عمل پیرا شخص کو ”در پردہ/مخفی یہودی“ کہا جاتا ہے۔

اصطلاح میں در پردہ یا مخفی یہودی کا اطلاق اسپین کے ان یہودیوں پر ہوتا ہے جو خود کو کاتھولک مسیحیت کا پیرو ظاہر کرتے تھے، [1][2][3][4][5] انھیں آنوسیم یا مارانوس کہا جاتا تھا۔

وہ یہودی جنھوں نے چودہویں اور پندرہویں صدی میں اسپین میں باضابطہ طور پر مذہب بدلا انھیں نو مسیحی کہا گیا، لیکن انھیں عموماً ”کنورسو“ کہا جاتا تھا۔ اسپین اور پرتگال نے قانون سازی کر کے ان کے حقوق ان کے آبائی وطنوں اور کالونیوں تک محدود کر دیے؛ صرف مسیحیوں کو عالم جدید میں جانے کی اجازت تھی۔ باز پُرس کے خطروں کے باوجود کئی ”کنورسوؤں“ نے خفیہ طور پر اور محتاط طریقے سے یہودی رسوم ادا کرنا جاری رکھا[6][7][8]، جیسا کہ سینٹا ایسٹریکا کا تہوار۔

سنہ 1492ء کے فرمان الحمرا کے بعد کئی کنورسوؤں (جنہیں چوئتا بھی کہا گیا) نے اسپینی دور کے جزائر بلیبار میں خود کو رومی کاتھولک ظاہر کیا لیکن وہ حقیقت میں یہودیت کے معتقد تھے، یہاں تک کہ انھوں نے اسپین کے محکمہ تفتیش کے سامنے بھی خود کو رومی کاتھولک ہی ظاہر کیا تھا۔ وہ سب سے معروف مخفی اور در پردہ یہودیوں میں سے ایک تھے۔

در پردہ یہودیت قدیم ادوار میں بھی پائی جاتی تھی، جب یہودیوں پر ان کے رہائشی علاقوں پر مسلط حکمران اکثریتی مذہب قبول کرنے کے لیے ظلم ڈھاتے یا زبردستی کرتے تھے تو ان کو مجبوراً اس علاقہ کا اکثریتی مذہب اپنانا پڑتا تھا مگر وہ عقیدے سے مخفی یہودی تھے۔ سباتائی زیوی کے یہودی پیروکاروں (سباتائین) میں سے کچھ رسمی طور پر مسلمان ہو گئے تھے۔ بعد میں یعقوب فرینک کے پیروکاروں (فرینکیوں) نے رسمی طور پر مسیحیت قبول کر لی، مگر انھوں نے مسیحانہ یہودیت کی رسوم ادا کرنا برقرار رکھا۔

سنہ 1917ء کے روسی انقلاب میں اشتراکیت نے سر اٹھانے کے بعد در پردہ یہود سویت یونین کے روسی اور مشرقی یورپی ممالک میں موجود رہے۔ حکومت (جس میں سیکولر اشتراکی یہودی بھی شامل تھے) نے یہودیوں پر مذہب بدلنے پر دباؤ نہیں ڈالا بلکہ کسی بھی مذہب پر عمل کرنے کو حکومت ناپسندیدہ سمجھتی تھی۔ عہد حکومت میں کچھ مذاہب پر سخت نگرانی میں عمل جاری رکھنے کی اجازت تھی۔ اشتراکیت کے اختتام کے بعد سویت ریاستوں کے کئی افراد (بشمول یہودیوں کی اولادوں) نے اپنی اجداد کے عقیدے پر پھر سے عمل کرنا شروع کر دیا۔

پرتگال کے ”بلمونٹ یہودی“ مضبوطی سے اپنے عقائد پر پوشیدگی کے ساتھ بارہویں صدی عیسوی سے لے کر کئی صدیوں تک کاربند رہے۔ پوری برادری انتہائی سمجھ داری کے ساتھ خود کو پوشیدہ رکھتی تھی، وہ دروں زواجی (endogamous) شادی کرتے اور اپنے مذہب کی تمام بیرونی علامت کو چھپاتے تھے۔ وہ اور ان کے راز سے پردہ بیسویں صدی عیسوی میں ہٹا۔ ان کی در پردہ سفاردی یہودی عقائد منفرد ہے۔ اب کچھ خود کو راسخ العقیدہ یہودی ظاہر کرتے ہیں، اگرچہ کئی اب تک اپنی سابقہ صدیوں کی یہودیت کے معتقد ہیں۔[9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. J Jacobs (2002)۔ Hidden Heritage: The Legacy of the Crypto-Jews۔ University of California Press۔ صفحہ: [صفحہ درکار]۔ ISBN 978-0-520-23517-5۔ OCLC 48920842 
  2. HJ Tobias (1992)۔ A History of the Jews in New Mexico۔ University of New Mexico Press۔ صفحہ: [صفحہ درکار]۔ ISBN 978-0-8263-1390-4۔ OCLC 36645510 
  3. T Alexy (2003)۔ The Marrano Legacy: A Contemporary Crypto-Jewish Priest Reveals Secrets of His Double Life۔ University of New Mexico Press۔ صفحہ: [صفحہ درکار]۔ ISBN 978-0-8263-3055-0۔ OCLC 51059087 
  4. Esther Benbassa، Rodrique, A (2000)۔ Sephardi Jewry: A History of the Judeo-Spanish Community, 14th-20th Centuries (Jewish Communities in the Modern World)۔ University of Californida Press۔ صفحہ: [صفحہ درکار]۔ ISBN 978-0-520-21822-2۔ OCLC 154877054 
  5. JS Gerber (1994)۔ Jews of Spain: A History of the Sephardic Experience۔ Free Press۔ صفحہ: [صفحہ درکار]۔ ISBN 978-0-02-911574-9۔ OCLC 30339044 
  6. Levine Melammed, Renee. "Women in Medieval Jewish Societies," in Women and Judaism: New Insights and Scholarship۔ Ed. Frederick E. Greenspahn. New York: New York University Press, 2009. 105–106.
  7. See David M. Gitlitz, Secrecy and Deceit: The Religion of the Crypto-Jews (Albuquerque: University of New Mexico Press, 2002)۔
  8. For the Portuguese conversos in Rome see James Novoa, Being the Nação in the Eternal City: New Christian Lives in Sixteenth-Century Rome (Peterborough: Baywolf Press, 2014)۔
  9. J Socolovsky (2003)۔ "For Portugal's crypto-Jews, new rabbi tries to blend tradition with local custom"۔ Our Jerusalem۔ 27 ستمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2007