مندرجات کا رخ کریں

سریندر سائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سریندر سائی
(اڈیا میں: ବୀର ସୁରେନ୍ଦ୍ର ସାଏ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 23 جنوری 1809ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سمبلپور ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 23 مئی 1884ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ انقلابی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سریندر سائی بھارت کی ریاست اوڈیشا کے ایک مشہور مجاہد آزادی رہ چکے ہیں۔ ان کی اور ان کے معاون ساتھیوں کی کوششوں کی وجہ سے اور کئی دوسروں نے برطانیویوں کی مزاحمت کی اور کامیابی سے مغربی اوڈیشا کے علاقے کو ایک عرصے تک برطانوی حکمرانی سے بچائے رکھا تھا، حالاں کہ اس کی وجہ سے ان کے کچھ ساتھیوں کو انگریز حکومت نے خاموشی سے مار ڈالا، کچھ کو سزائے کالا پانی کے لیے اس وقت کم آبادی والے خطرناک انڈمان و نکوبار جزائر بھیجا گیا تھا۔ کچھ ساتھی اور خود سریندر سائی اسیری کی حالت ہی میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

پیدائش

[ترمیم]

اوڈیشا کا سمبلپور ضلع سریندر سائی کا مقام پیدائش ہے۔ وہ یہاں 23 جنوری 1809ء میں پیدا ہوئے جو لپنگا کے نزدیک جھارسوگوڑا کے راستے میں سمبلپور کے شمال میں 40 کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ ان کے والد کا نام دھرما سنگھ تھا۔ وہ اپنے والدین کی سات اولاد میں سے ایک تھے۔[1]

انگریزوں سے کڑی مزاحمت

[ترمیم]

سریندر سائی اور ان کے ساتھی مادھو سنگھ، کُنال سنگھ، کُنجل سنگھ، آئری سنگھ، بَیری سنگھ، اُدانت سنگھ، اُجل سائی، کاگیشور داؤ، سالے گرام بریہا، گوویند سنگھ، پہاڑ سنگھ، رجی سنگھ گھسیا، کمل سنگھ، ہٹی سنگھ، سالک رام بریہا، لوک ناتھ پانڈا/ گڑتیا، مرتیونجے پانی گرہی، جگ بندھو ہوٹا، پدم ناوے گرو، تری لوچن پانی گرہی اور کئی دوسروں نے برطانیویوں کی مزاحمت کی اور کامیابی سے مغربی اوڈیشا کے علاقے کو ایک عرصے تک برطانوی حکمرانی سے بچائے رکھا تھا۔ اس وجہ سے وہ برطانوی حکومت کے لیے باعث فکر بنے ہوئے تھے جب کہ آج بھی اوڈیشا میں انھیں اور ان کے ساتھیوں کو ہیرو کا درجہ دیا جاتا ہے۔[2]

برطانوی حکومت کی سخت سزائیں

[ترمیم]

سریندر سائی اور ان کے ساتھیوں میں سے زیادہ تر آزادی کے لیے عام معلومات کے بغیر ہی اپنی جان کھو بیٹھے تھے۔ کئی کو انگریزوں نے پھانسی بھی دی؛ کچھ لوگ سزائے کالا پانی کے دوران میں اپنی جان کھو چکے تھے۔ سریندر سائی اسیرگڑھ قید میں 23 مئی 1884ء کو گذر گئے تھے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. N. K. Sahu (1985). Veer Surendra Sai (انگریزی میں). Dept. of Culture, Govt. of Orissa. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-05-25.
  2. "Associates of Veer Surendra Sai" (PDF)۔ Orissa Govt[مردہ ربط]