مندرجات کا رخ کریں

صارف:خاور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Khawar sahib.jpg
خاور کھوکھر

خاور آٹوز

[ترمیم]

كچھ سال پہلے پسرور روڈ پرتلونڈى موسےخان ميں"خاور آٹو آليكٹريشن" كےنام سے وركشاپ چلايا كرتا تھااس كے بعد خود ساختہ جلاوطنى اور سال ہا سال دنيا كى سياحت ، مالى طور پر كچھ كمايا يا نہیں یہ ايک عليحدہ بات ہے ، ليكن بہت سى چيزوں كا شعور ملا ـ ہو سكتا ہے كه ميرے جاننے والے اس بات سے متفق نه ہوں ـ كيونكه لوگوں سے معاملات كرنا ميرے خيال ميں دنيا كا مشكل ترين كام ہے اور خاص طور پر پنجاب كے(بژعم خود)اعلى نسل كے لوگوں سے. بہرحال اب جب ميں نے ہوم پيج شروع كيا ہے تو ميں اميد كرتا ہوں كه آپ سب لوگ بهى ميرے ساتھ مل كر اپنى اپنى معلومات كو انٹرنيٹ پر پبليش كرنا پسند كريں گے ميرا ھوم پيج يعنى كہ ذاتى صفحہ

اس کے علاوه جولائی دو ہزار چھ میں میں نے اپنے هوم پیج http://khawar.riereta.net پر ایک فولڈر اردو نام کا بنایا ہے یه اردو نام کا فولڈر آپنی جگہ ایک ہوم پیج ہے ـ جس میں اردو ميں بلاگ لکهنے والے لوگوں کي تحاریر کوآٹوم فیڈ کے ذریعے اکٹها کر نے کی کوشش کی گئی ہےـ اردو میں انفرادی طور پر لکهنے والے لوگ اتنے زیاده نہیں ہیں اور ان کم لوگوں میں سے بهی کچھ انگریزی مکس لکھتے هیں ـ میں نے اس سائیٹ پر ان سب کی تحاریر کو اکٹها کر دیا هے ـ اردو میں بلاگ لکهنے والے ان لوگوں میں سے جب بهی کوئی اپنے بلاگ پر کوئی نئی تحریر پوسٹ کرتا هے وه فوراً اس سائیٹ پر بهی دیکهنے لگتی ہے ـ دیکهنے کے لئیےکلک کریں اور آگر آپ نے ان دنوں اردو میں بلاگ شروع کیا هے تو آپ اپنے بلاگ کی فیڈ مجهے ای میل کریں میں آپ کا بلاگ بهي اس سائٹ میں شامل کر دوں گا

خاور

[ترمیم]

ويکيپيڈيا کو جنوری دوەزار ايكـ ميں شروع کيا گيا تھا اور اردو ميں اس کا آغاز مارچ دوەزار چار ميں ہوا ـ اردو ميں اس كو شروع كرنے والے تهے ـ جناب اعلى حضرت شمس الحئى جن كا تعلق كراچى سے هے ـ ميں خاور اس انسائكلوپيڈيا ميں اپريل دو هزار چار ميں شامل هوا ـ شروع ميں ميں صرف ەجے درست كيا كرتا تها ـ كيونكه اعلى حضرت اردو املا ميں كمزور تهے ـ وكى پيڈيا ميں كام كے شوق نے مجهے يائپر ٹيكسٹ كو سمجهنے كے قابل بنايا ـ اعلى حضرت صاحب اپنى مصروفيت كى وجه سے وكى پيڈيا سے دور هوتے چلے گئے اور ميں اپنى سمجهـ بوجهـ كے مطابق اس ميں لكهتا اور موڈيفكيشنز كرتا رها ـ

اس دوران كتنے هى لوگوں نے اس وكى پيڈيا كى ركنيت لى مگر لكهنے والے لوگـ كم هى تهے ميرے لئے سب سے بڑا مسئله بنتے تهے وه لوگ جو فضول اور بے مقصد باتيں تحرير كيا كرتے تهے ميں ان لوگوں كى تحارير كو مٹانے كا كام كيا كرتا تها ـ پهر سيف اللّه صاحب شامل هوئے انہوں نے وكى پيڈيا كو كيٹگرايز كيا اور وكى پيڈيا كے انتظاميه سے رابطه كر كے اپنے لئے منتظم اعلى كا عہده ليا اور اس كے بعد مجهے بهى منتظم اعلى بنايا منتظم اعلى بننے كے بعد ميں اس قابل هوا كه فضول مضامين اجنبى بوليوں كے صفحات اور گالى گلوچ وغيره كو وكى پيڈيا سے حذف كرسكوں ـ اس كے بعد شامل هوئے جناب افراز القريش صاحب ان صاحب نے بيالوجى كے متعلق مضامين لكهنے شروع كيے بيالوجى ميں ان كے مضامين ـ سيف الله كى تكنيكى مہارت اور هم سب كى خلوص نيت كى بدولت آج هم كہ ـسكتے هيں كه اردو انسائكلوپيڈيا ايكـ مخزن علوم هے ـ اس وقت دو ەزار چهـ ميں مجهے سيف اللّه يا افراز القريش صاحب كو كسى مضمون كو حذف كرنے يا موڈيفائى كر نے پر روكنے ٹوكنے والا كوئى نهيں مگر ەم سب كى نيت كے خلوص نے كبهى بهى كوئى مسئله بننے نەيں ديا ـ 20:37, 22 مئ 2006 (UTC)

ميرا خاندان

[ترمیم]

ميں پنجاب ميں كهوكهر ذات كے ايكـ غريب خاندان سے تعلق ركهتا هوں ـ

ميرے دوست

[ترمیم]

ان دنوں ميرے چند دوستوں كا تعارف
تصوير اور تعارف
تصوير اور تعارف

ميرا كام

[ترمیم]

ميرى تعليم صرف دسویں جماعت ہے ـ اس كے بعد ميں نے آٹو اليكٹريشن كا كام سيكھا ہے ـ اس كے علاوہ ميں ويلڈنگ گيس كٹنگ كا كام بھى جانتا ہوں ـ گاڑيوں كى بيٹرياں بنانى بھى جانتا ہوں ـ یر قسم كى گاڑيوں كے علاوہ ميں خراد مشين بھى چلا ليتا ہوں ـ ٹو سٹروكـ انجن كا ميں ايكـ ماہر مكينكـ ہوں اور فور سٹروكـ انجن كا كام بھى كر ليتا ہوں ـ فرانس ميں بجلى كى وائرنگ كا كام بھی كرتا رها ہوں ـ ان دنوں جاپان میں پرانی گازیوں کی خرید فروخت کے کام کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو توڑ کر ان کے پارٹس کی علیحدگي اور ان کی فروخت کا کام بھی کرتا هوں جاپان میں گاڑیوں کی توڑ کے کام کو ری سائیکل کے قوانین کے مشکل ضوابط کی وجه سے مخصوص اجازت ناموں کی ضرورت هوتی هے میں نے یه اجازت نامے جاپان کی ڈویژن گنماں کین میں حاصل کیے هیں