علا الدین پاشا
Appearance
| ||||
---|---|---|---|---|
(ترکی میں: Alaeddin Paşa) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | سنہ 1281ء سوغوت |
|||
وفات | سنہ 1333ء (51–52 سال)[1] بورصہ |
|||
مدفن | بورصہ | |||
والد | عثمان اول | |||
والدہ | رابعہ بالا خاتون | |||
بہن/بھائی | ||||
خاندان | عثمانی خاندان | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | سیاست دان | |||
درستی - ترمیم |
علاء الدین پاشا (انگریزی: Alaeddin Pasha) سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کا بیٹا اور اورخان اول کا سوتیلا بھائی تھا۔ اس کی والدہ ایک ترک خاتون تھیں جن کا نام رابعہ بالا ہاتون تھا۔ یہ بات یقینی نہیں ہے علا الدین یا اورخان اول کون بڑا بیٹا تھا۔ کچھ مورخین کا خیال ہے کہ علا الدین عثمان کا دوسرا بیٹا تھا، لیکن کچھ دیگر کا کہنا ہے کہ وہ سب سے بڑا بیٹا تھا۔ بہر حال اورخان اول نے ملک پر حکمرانی کی اور سلطان کا لقب اختیار کرنے والا پہلا عثمانی حکمران بنا۔عثمانی تاریخ نگاری کے مورخ ادریس بتلیسی کے مطابق علا الدین اپنے متحرک، جنگجو سوتیلے بھائی کی نسبت غیر فعال تھا اور سلطنت عثمانیہ کی توسیع کے لیے لڑائی کی بجائے گھر پر ہی رہا۔ اس نے ریاستی امور کے انتظام کی تربیت حاصل کی۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Encyclopaedia of Islam — تاریخ اشاعت: 1986 — جلد: I — صفحہ: 348