مندرجات کا رخ کریں

مالدیپ میں کورونا وائرس کی وبا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مالدیپ میں کورونا وائرس کی وبا
مرضکورونا وائرس کا مرض 2019ء
مقاممالدیپ
پہلا مریضKuredu Resort & Spa
تاریخ آمد7 مارچ 2020
(لوا خطا ماڈیول:Age میں 521 سطر پر: attempt to concatenate local 'last' (a nil value)۔)
آغازووہان، چین، via اطالیہ
مصدقہ مریض42,775
زیر علاج مریض15,011
صحت یابیاں27,672
اموات
92
باضابطہ ویب سائٹ
covid19.health.gov.mv/en

مالدیپ میں کورونا وائرس کی وبا' (انگریزی: COVID-19 pandemic in the Maldives) سے اولین موت اپریل 2020ء میں واقع ہوئی تھی۔ اسی وقت ملک میں کورونا کے 280 مثبت معاملات بھی بتائے گئے۔ ملک کے وزیر صحت عبد اللہ امین نے بتایا کہ متاثرہ شخص مالدیپ کے دار الحکومت مالے کی ایک 83 سالہ خاتون تھی۔ اس بحر ہند میں ٹاپوؤں پر مشتمل ملک کے سیاحتی ریزارٹوں میں کورونا وائرس (COVID-19) کے اولین معاملے سامنے آئے۔[1]

سیاحت پر اثر

[ترمیم]

مالدیپ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر سیاحت کی صنعت پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی۔ مالدیپ میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے واقعات کی تعداد بڑھنے لگی۔ تاہم ان میں بیش تر معاملات غیر ملکی سیاحوں سے متعلق ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا کہ گریٹر مالے علاقے کے گیسٹ ہاؤزوں اور ہوٹلوں کو اگلے دو ہفتوں کے لیے غیر ملکی سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ ملک بھر میں تمام سیاحتی مقامات کے لیے بھی عارضی طور پر پابندی والے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ان مقامات پر اگلے 14 دن کے لیے قیام بھی اس میں شامل تھا۔ ملک کے متعدد سیاحتی مقامات سے کووی 19 کے مشتبہ معاملات کا پتہ لگانے کے بعد حکومت مالدیپ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت ہند نے مقامی ماہرین صحت کی مدد کے لیے طبی ماہرین کی ایک ٹیم کو مالدیپ بھیج دی تھی۔[2]

بھارت کی امداد

[ترمیم]

مالدیپ نے کووڈ 19 عالمی وبا کے دوران ملک کی مدد کے لیے 250 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے پر بھارت کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اس وبا سے نمٹنے کے لیے بھارت نے مالدیپ کی 'سب سے بڑی مالی امداد' کی تھی۔ [3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Coronavirus: मालदीव में कोरोना वायरस से पहली मौत، 280 हुई कुल संक्रमितों की संख्या
  2. "मालदीव में कोरोना वायरस के बढ़ते प्रकोप को देखते हुए पर्यटन उद्योग पर अस्थायी रूप से प्रतिबंध"۔ 26 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2020 
  3. कोरोना संकट में दोस्‍त भारत ने दी सबसे बड़ी मदद، मालदीव ने UN में दिया धन्‍यवाद