مستعلیہ
مستعلیہ اہل تشیع کے دوسرے بڑے فرقے اسماعیلیہ کی ایک شاخ ہے۔ جس کے دو بڑے گروہ ہیں ایک نزاریہ ہے جو سب سے بڑا گروہ ہے اور تقریباً دو تہائی سے زیادہ اسماعیلیوں پر مشتمل ہے۔ دوسرا مستعلیہ ہے۔
مستعلیہ آئمہ کی اصلی ترتیب یہ ہے۔ اسماعیلی ابتدائی 19 اماموں کے بعد تین مستعلیہ امام ہیں۔
ابتدائی ائمہ
[ترمیم]- علی بن ابی طالب
- حسن بن علی
- حسین بن علی
- زین العابدین
- محمد باقر
- جعفر صادق
- اسماعیل بن جعفر یہاں سے اسماعیلیہ کا آغاز ہوتا ہے۔
- محمد بن اسماعیل سبعیہ یا ہفت امامی اسماعیلی، ان کو آخری امام جانتے ہیں اور ان کی غیبت کے قائل ہیں۔
- وفی احمد پہلے داعی (اسماعیلی کے داعی سلسلہ کا آغاز)
- تقی محمد دوسرے داعی
- حسین زکی تیسرے داعی
- محمد المہدی چوتھے داعی اور پہلے فاطمی خلیفہ جس نے علی الاعلان خود کو امام کہا۔
- محمد قائم بامراللہ
- اسماعیل منصور
- المعزلدین اللہ
- ابومنصور نزار العزیز باللہ
- حاکم بامراللہ چھٹے فاطمی خلیفہ جو سال 1021ھ میں اچانک ہی غائب ہو گئے و دروزیہ کا عقیدہ ہے یہی مہدی موعود ہیں جو غائب ہو گئے ہیں۔
- علی ظاہر
- معاذ مستنصرباللہ
ائمہ مستعلیہ
[ترمیم]معاذ مستنصرباللہ کے جانشین پر اختلاف کی وجہ سے اسماعیلیہ کے دو گروہ ہو گئے ایک گروہ نے معاذ کے تعین کردہ نزار بن معاذ کو اگلا امام جانا اور دوسرے گروہ نے تخت نشین ہونے والے اگلے فاطمی خلیفہ احمد مستعلی کو ہی امام بنا لیا اسی لحاظ سے وہ مستعلیہ کہلائے۔ یہاں سے مستعلیہ فرقہ نمودار ہوتا ہے جو خود کو دعوت قدیم والا کہتے ہیں۔ ان کے بقیہ امام یہ ہیں۔
20۔احمد مستعلی
21۔امیر بن مستعلی
22۔طیب ابوالقاسم
طیب ابوالقاسم کے بعد مستعلیہ کے دو گروہ ہو گئے۔
- مستعلیہ طیبیہ جو طیب ابوالقاسم کو اپنا آخری امام جانتے ہیں اور ان کی غیبت کے قائل ہیں۔ اور لوگوں کی رہنمائی کے لیے ان کے نائبین کے قائل ہیں جو داعی مطلق کہلاتے ہیں۔ جو اس وقت تک 53 کی تعداد میں ہیں۔ مستعلیہ طیبیہ کو بوہرہ جماعت بھی کہتے ہیں۔
آج کل تمام مستعلیہ، مستعلیہ طیبیہ یعنی بوہرہ ہی ہیں۔ یمن اور بھارت میں رہائش پزیر ہیں۔ بعد میں ان کا ایک داعی مطلق میں اختلاف ہو گیا تو یمن میں ان کو سلیمانی بوہرہ کہا جاتا ہے۔ اور بھارت میں داؤدی بوہرہ کہا جاتا ہے۔
بوہرہ میں سے کچھ لوگ سنی ہو گئے جو صغیری بوہرہ کہلاتے ہیں۔
داؤدی بہرہ کے ایک بہت چھوٹے گروہ کو 1980 ء سے ضیاء الدین صاحب کے بطور داعی مطلق اختلافی انتخاب پر علوی بوہرہ کہا جاتا ہے۔
- مستعلیہ حافظیہ جو امامت کو اگلے فاطمی خلفاء میں ہی جاری سمجھتے تھے۔ یہ گروہ فاطمی خلفاء کے ختم ہوتے ہی اختتام پزیر ہو گیا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]ناطق | وصی | ساتواں امام |
---|---|---|
آدم | شیث[1] | نوح |
نوح | سام | ابراہیم |
ابراہیم | اسماعیل | موسی |
موسی | ہارون | عیسی |
عیسی | شمعون | محمد |
محمد | علی | مہدی [2] |