مصطفیٰ ثانی
مصطفیٰ ثانی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 جون 1664ء [1][2] ادرنہ |
||||||
وفات | دسمبر1703ء (38–39 سال) استنبول |
||||||
مدفن | استنبول | ||||||
شہریت | سلطنت عثمانیہ | ||||||
ساتھی | حفیظہ قادین افندی صالحہ سلطان شہسوار سلطان |
||||||
اولاد | محمود اول ، عثمان سوم ، صفیہ سلطان | ||||||
والد | محمد رابع | ||||||
والدہ | رابعہ گلنوش سلطان | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
خاندان | عثمانی خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
سلطان سلطنت عثمانیہ | |||||||
برسر عہدہ 6 فروری 1695 – 28 دسمبر 1703 |
|||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | حاکم | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
مصطفیٰ ثانی 1695ء سے 1703ء میں اپنے انتقال تک سلطنت عثمانیہ کے تخت پر متمکن رہا۔ وہ 1664ء میں ادرنہ میں پیدا ہوا۔ وہ سلطان محمد رابع کا بیٹا تھا اور ملکہ رابعہ گلنوش سلطان کے بطن سے پیدا ہوا تھا۔ اس کے دور اقتدار کا سب سے افسوسناک واقعہ معاہدہ کارلوفچہ تھا جسے سلطنت عثمانیہ کے زوال کا نقطہ آغاز سمجھا جاتا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں ہنگری سلطنت کے دائرہ اختیار سے نکل گیا۔ اپنے دور اقتدار کے آخری ایام میں مصطفیٰ نے سلطان کے اختیارات کو بحال کرنے کی کوشش کی جو 17 ویں صدی کے وسط میں اس وقت سے علامتی حیثیت اختیار کرتا جا رہا تھا جب محمد رابع نے اپنے انتظامی اختیارات صدر اعظم کو دے دیے تھے۔ اس کے لیے مصطفیٰ نے وفادار عثمانی گھڑ سواروں "تیمار" کو استعمال کیا لیکن یہ منصوبہ ناکام ہو گیا اور اسے تخت سے ہٹا دیا گیا۔ اس واقعہ کو تاریخ میں واقعہ ادرنہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسی سال مصطفیٰ ثانی توپ قاپی محل، استنبول میں انتقال کر گیا۔ مصطفیٰ ثانی نے شادیاں کیں جن میں سے صالحہ سلطان کے بطن سے محمود اول اور شہسوار سلطان کے بطن سے عثمان ثالث پیدا ہوئے۔
مصطفیٰ ثانی پیدائش: فروری 6, 1664 وفات: دسمبر 28, 1703[عمر 39]
| ||
شاہی القاب | ||
---|---|---|
ماقبل | سلطان سلطنت عثمانیہ فروری 6, 1695 – دسمبر 28, 1703 |
مابعد |
مناصب سنت | ||
ماقبل | خلیفہ فروری 6, 1695 – دسمبر 28, 1703 |
مابعد |
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Mustafa-II — بنام: Mustafa II — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/mustafa-sultan-1695-1703 — بنام: Sultan (1695–1703) Mustafa — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017